قوم نے حکومت سے اظہاریکجہتی کرکے غیرملکی سازشوں کو خاک میں ملادیا،ایرانی سپریم لیڈر
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
تہران: ایرانی سپریم لیڈر نے ایرانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم ایرانی قوم نے ایک تاریخی دن رقم کیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر ایرانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم ایرانی قوم نے ایک تاریخی دن رقم کیا ہے۔ خامنہ ای کے مطابق اظہار یکجہتی کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں پر اندرونی کرائے کے ایجنٹوں کے ذریعے عمل کرایا جانا تھا، مگر ایرانی قوم نے اپنے اتحاد سے ان منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔سپریم لیڈر نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے میں اپنے عزم، اپنی شناخت اور قومی غیرت کا بھرپور اظہار کیا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ یہ مظاہرے امریکی سیاستدانوں کو خبردار کرنے کے لیے تھے کہ وہ دھونس، دھاندلی اور زور زبردستی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فریبی اقدامات بند کرے اور اپنے آلہ کاروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے، دشمن کو پہچانتی ہے اور دشمن کے خلاف ہمیشہ میدان میں موجود رہتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ایرانی سپریم لیڈر ایرانی قوم نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔