کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 8 مسافروں آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ملائیشیا میں ملازمت حاصل کرنا تھی، مسافروں کے موبائل فونز سے امریکا کے جعلی ویزے حاصل کرنے کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملائیشیا وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے 8 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران وزٹ ویزے کی آڑ میں بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والے 8 مسافروں کو روک دیا۔ مسافروں نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملائیشیا کا وزٹ ویزے حاصل کیا، مسافروں میں پوجا امیت، راج کچن، عتیق خان، محمد سعد، عزیر عزیز، کرامت اللہ، عامر خان اور ذیشان خان شامل ہیں، مسافروں کی قیادت پوجا امیت کر رہی تھی۔ مسافر پرواز نمبر ڈی سیون 109 کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹس اور وزٹ ویزوں پر ملائیشیا جا رہے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں نے ویزا حصول کیلئے بلیسنگ انسٹیٹیوٹ، کلفٹن کراچی کے نام پر جعلی سفری دستاویزات جمع کروائیں، مسافروں نے ویزا حصول کیلئے مختلف ایجنٹوں کو فی کس 4 لاکھ 95 ہزار روپے دیئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ملائیشیا میں ملازمت حاصل کرنا تھی، مسافروں کے موبائل فونز سے امریکا کے جعلی ویزے حاصل کرنے کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔ مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسافروں نے ایف آئی اے کے مطابق
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔