Jasarat News:
2026-07-24@02:08:49 GMT

راولپنڈی : گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

راولپنڈی : گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گیس لیکیج کے باعث فلیٹ میں گیس بھرنے سے پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، جہاں فلیٹ کے اندر گیس بھرنے کے باعث 3 خواتین جان کی بازی ہار چکی تھیں۔ ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اموات بظاہر فلیٹ میں گیس بھر جانے کے باعث ہوئیں، تاہم واقعے کی حتمی نوعیت فرانزک ماہرین کی رپورٹ اور پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں 45 سالہ خورشید فاطمہ، 60 سالہ زینت مزمل اور 70 سالہ زیبا مزمل شامل ہیں، جبکہ 23 سالہ نور فاطمہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار