عارف والا:گیس لیکج سے ہولناک آتشزدگی، ماں اور 2 کمسن بچیاں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
عارف والا:گیس لیکج سے ہولناک آتشزدگی، ماں اور 2 کمسن بچیاں جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز
عارف والا: (آئی پی ایس) نواحی گاؤں 2 ای بی میں گیس لیکج کے باعث خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہنستا بستا گھر اجڑ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کمرے میں گیس سلنڈر سے چولہا جلایا جا رہا تھا اور اچانک گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے ماں اور اس کی دو کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے دوران شوہر شدید جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ صفیہ، ایک سالہ فضلیت اور 3 سالہ گلشن شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراین اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ این اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی پاک بھارت جنگ: چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فی صد ٹیرف نافذ کر دیا امریکا نے /2026 میں اب تک ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کردیے: طلبہ اور مجرمانہ ریکارڈ والے افراد نشانے پر نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ممبر فواد چوہدری کی اسد محمود سے ملاقات ، سیاسی حکمت عملی پر سیر حاصل گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گیس لیکج
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔