Express News:
2026-07-24@02:44:25 GMT

سمندر کی گہرائیوں سے 600 سال پُرانا بحری جہاز دریافت

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اب تک کا سب سے بڑا قرونِ وسطیٰ کے دور کا ’سُپر شِپ‘ دریافت کر لیا۔ 15 ویں صدی سے تعلق رکھنے والی اس جہاز کی دریافت قرونِ وسطی میں شمالی یورپ میں ہونے والی تجارت پر روشنی ڈالتی ہے۔

ڈنمارک کے دارالحکومت کے ایک چینل میں پایا جانے والا سویلگیٹ 2 نامی یہ جہاز 28 میٹر لمبا، 9 میٹر چوڑا اور 6 میٹر اونچا ہے۔

محققین کے مطابق 1410 عیسوی کے قریب بنایا جانے والا یہ کارگو جہاز اندازاً 300 ٹن تک کا سامان لاد سکتا ہوگا، جو اس کو اس نوعیت کا سب سے بڑا جہاز بناتا ہے۔

مزید پڑھیں

برطانیہ: سڑک کی تعمیر کے دوران 300 سے زائد قدیم رومی قبریں دریافت

وائکنگ شِپ میوزیم میں بحری آثارِ قدیمہ کے ماہر (جن کی سربراہی کھدائی کی گئی) اوٹو الڈم کا کہنا تھا کہ یہ دریافت بحری آثارِ قدیمہ میں ایک سنگِ میل ہے۔ یہ ہمارے علم میں سب سے بڑا سامان بردار بحری جہاز ہے اور یہ قرونِ وسطی کی بحری جہازوں سے متعلق سمجھنے کا موقع دیتا ہے۔

اس جہاز کو مؤثر طریقے سے بڑی مقدار میں روزمرہ کی اشیاء کی تجارت کے لیے بنایا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی