Jasarat News:
2026-07-24@04:06:16 GMT

ماسکو میں برفباری کے سابقہ ریکارڈپاش پاش

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو میں برفباری کے سابقہ ریکارڈپاش پاش
ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو میںپچھلے4 روز سے جاری شدید برفباری نے زندگی اجیرن کردی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں شدید برفباری نے زندگی کے معمولات کو تہس نہس کر کے رکھا ہوا ہے۔ مقامی میڈیا نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتا یا ہے کہ شہر میں 40 سے 50 سینٹی میٹر تک برف ریکارڈ کی گئی، جو اعداد و شمار کے اعتبار سے گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 24 گھنٹے سے جاری برف باری جنوری کے 40 فیصد سے زائد کے برابر رہی۔ شہر کے مضافات سمیت کھلے علاقوں میں برفانی کا ڈھیر ایک میٹر کے قریب تک پہنچ گیا۔ جس کے نتیجے میں درجنوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں۔
حکام کے مطابق ہوائی اڈوں پر کلیئرنگ مشینوں اور عملے کو مسلسل آپریشن جاری رکھنا پڑا جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست اور بعض مقامات پر جام کی کیفیت دیکھنے میں آئی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ بلدیاتی اداروں نے درجنوں برف صاف کرنے والی گاڑیاں اور ہزاروں اہلکار تعینات کیے ہیں۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماسکو میں

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری