خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام پر لگی چیئرلفٹ 5 سال سے مرمت کے نام پر بند، معاملہ ایوان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں واقع سیاحتی مقام ایوبیہ میں گزشتہ پانچ سال سے چیئر لفٹ کی مرمت نہ ہونے کا معاملہ خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران جے یو آئی کی خاتون رکن اسمبلی ایمن جلیل نے سیاحتی مقام ایوبیہ میں پانچ سال سے لفٹ چیئر نہ چلنے پر اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔
توجہ دلاؤنوٹس میں کہا گیا ہے پانچ سال سے ایوبیہ میں مرمت کے نام پر چیئر لفٹ بند ہے، جس سے سیاحوں کی بڑی تعداد ایوبیہ تو آرہی ہے لیکن چیئر لفٹ بند ہونے سے آنے والے سیاحوں کی آمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیںالائی چیئر لفٹ حادثے میں جانیں بچانے والے نوجوان کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا
توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرلفٹ خراب ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
توجہ دلاؤنوٹس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مرمت کے نام پر پانچ سال سے بند چیئر لفٹ کو فوری کھولا جائے تاکہ صوبے کو ریونیو حاصل ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پانچ سال سے چیئر لفٹ
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔