شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یمن میں 27 ہزار غذائی پیکیج فراہم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے یمن کے صوبے حضرموت کے لیے روانہ کی گئی انسانی امداد تقسیم کی گئی۔ وادی اور صحرائے حضرموت میں 27 ہزار سے زائد غذائی پیکیج فراہم کیے گئے۔ حضرموت میں شاہ سلمان مرکز کی امداد سے 190 ہزار سے زیادہ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کی تقسیم حالیہ واقعات کے بعد حضرموت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ روانہ کیے گئے امدادی قافلے میں 26 ٹرک شامل ہیں جن میں 24 ہزار ڈبوں پر مشتمل کھجوریں اور قدرتی آفات کے خطرات سے بچاؤ کے لیے عارضی رہائشی خیمے شامل ہیں، کیونکہ حضرموت کے بیشتر علاقے پہاڑی ہیں۔اسی طرح قافلے میں 26 ہزار غذائی پیکیج اور ہزاروں کی تعداد میں سردیوں کے ملبوسات بھی شامل ہیں، جو حضرموت کے صوبے میں سب سے زیادہ ضرورت مند طبقات میں تقسیم کیے جائیں گے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔