پی انیدرلینڈز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے سکواڈ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایمسٹرڈیم(اسپورٹس ڈیسک ) نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جو 7 فروری سے سری لنکا اور بھارت میں شروع ہو گا۔ٹیم کی قیادت کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت سنبھال چکے ہیں، سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں تجربہ کار اور ایسے نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں جو گزشتہ دو سالوں سے ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔نیدرلینڈز کے سکواڈ میں اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان وکٹ کیپر) ، کولن آکرمین، نوا کرویس، باس ڈی لیدے، ارین ڈٹ، فریڈ کلاسن، کائل کلین، مائیکل لیوٹ، زیک لائن کیچٹ، میکس اوڈوڈ، لوگن وان بیک، ٹم وان ڈر گوکٹن، ریلوف وان ڈر میر وے، پال وان میکرن، ثاقب ذوالفقار شامل ہیں۔ٹیم کے ہیڈ کوچ ریان کک ہیں جبکہ ریان وان نئیرک اور ہینو کوہن اس کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ نیدرلینڈز گروپ A میں پاکستان، نمیبیا، امریکا اور بھارت کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ہمارے اسکواڈ میں ایسے آپشنز موجود ہیں جو مخالف ٹیم کے خلاف موثر ثابت ہوں گے تجربہ بھی اہم ہو گا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،