data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (کامرس ڈٰیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی برآمدات میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو پاکستان کے لیے ایک انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، سعودی عرب، آذربائیجان اور دیگر ممالک کی جانب سے جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری یا اس میں دلچسپی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی دفاعی صنعت بین الاقوامی سطح پر اعتماد حاصل کر چکی ہے۔حالیہ برسوں میں پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل کامیابیاں اور مقامی طور پر تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی نے پاکستان کو دفاعی پیداوار کے میدان میں ایک مضبوط ملک کے طور پر متعارف کرایا ہے۔فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ دفاعی برآمدات، خصوصاً جے ایف-17 جیسے ہائی ٹیک اور ویلیو ایڈڈ منصوبے، پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔ان منصوبوں کے نتیجے میں نہ صرف اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی انجینئرنگ اور ایوی ایشن انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے عمل کو بھی تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جے ایف-17 تھنڈر کی برآمدات پاکستان کے صنعتی ڈھانچے کی مضبوطی کی علامت ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب محض خام مال یا لو ویلیو مصنوعات تک محدود نہیں رہا بلکہ ہائی ٹیک اور اسٹریٹجک مصنوعات بھی عالمی منڈی میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس پیش رفت سے پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ ہوگا اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی تقویت ملے گی۔صدر لاہور چیمبر نے مزید کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں کامیابی دیگر صنعتی شعبوں کے لیے بھی ایک رول ماڈل بن سکتی ہے۔ اگر حکومت، نجی شعبہ اور دفاعی ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں تو انجینئرنگ، آٹوموبائل، الیکٹرانکس اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں بھی برآمدی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ دفاعی اور ہائی ٹیک برآمدات کو قومی برآمدی حکمت عملی کا حصہ بنائے، پالیسیوں میں تسلسل یقینی بنائے اور برآمد کنندگان کو طویل المدتی سہولیات فراہم کرے تاکہ پاکستان آئی ایم ایف جیسے مالیاتی پروگراموں پر انحصار کم کر سکے اور پائیدار معاشی خودمختاری کی جانب بڑھ سکے۔

کامرس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جے ایف 17 کہا کہ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی