سپیکر ‘چیئرمین سینٹ کی ملاقات‘ قانون سازی، پارلیمان کے کردار پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ بھی موجود تھے، چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی اپنے چیمبر میں آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔ قانون سازی، پارلیمان کے مؤثر کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے پارلیمانی روایات کے فروغ، جمہوری اقدار کے استحکام اور قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔