حماس نے غزہ کی حکمرانی چھوڑ دی‘ اختیارات ٹیکنو کریٹ اتھارٹی کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260114-01-30
غزہ /تل ابیب /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک آزاد فلسطینی ادارے کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ تنظیم کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غزہ میں موجود تمام سرکاری و انتظامی ڈھانچے اب ایک خودمختار فلسطینی ٹیکنو کریٹک اتھارٹی کے تحت کام کریں گے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن کونسل کے قیام سے متعلق حالیہ بیان کے بعد اٹھایا گیا ہے، تنظیم نے غزہ کے تمام اداروں کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ مکمل اختیارات آزاد فلسطینی ٹیکنوکریٹک باڈی کو منتقل کر دیں۔ حازم قاسم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ غزہ کے انتظامی امور سے دستبردار ہونے کا فیصلہ حتمی اور غیر مبہم ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ نئی اتھارٹی بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکے، اختیارات کی یہ منتقلی اس معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی تھی۔ منگل کو جاری بیان میں غزہ کے انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ اسے بیرون ملک مختلف ممالک میں مقیم ایسے فلسطینیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے، ان شکایات میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی سفارت خانے اور سفارتی مشنز نام نہاد سیکورٹی پابندی کا بہانہ بنا کر ان کے پاسپورٹ جاری کرنے یا تجدید کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ مرکز نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اقدامات پر نظر ثانی کرے اور دنیا بھر میں موجود تمام فلسطینی شہریوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے ان کی سرکاری دستاویزات کے حصول کے حق کو یقینی بنائے۔غزہ شہر میں گزشتہ شام قابض اسرائیلی بمباری سے متاثرہ عمارتوں کے منہدم ہونے کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہری شہید ہو گئے جن میں 2 خواتین اور ایک بچی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ غزہ شہر کے مغربی علاقے الشالیہات میں پیش آیا جہاں شدید ہواؤں کے باعث ایک شادی ہال زمین بوس ہو گیا جو بے گھر فلسطینیوں کے لیے عارضی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ برطانوی حکومت نے امریکی حراستی مرکز گوانتانامو بے میں 20 برس سے قید فلسطینی شہری ابوزبیدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بدلے ہرجانہ ادا کر دیا۔ برطانوی حکومت کے مطابق ابوزبیدہ پر ناجائز تشدد کرنے پر ’’معقول معاوضہ‘‘ ادا کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ابو زبیدہ کو معاوضے کی صورت میں کتنی رقم ملی‘ ابوزبیدہ کا اصل نام زین العابدین محمد حسین ہے جو سعودی عرب میں پیدا ہوئے تھے۔ ابوزبیدہ کی قانونی ٹیم نے برطانوی حکومت پر تشدد میں معاونت کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی