data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260114-08-17
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر سجاد احمد عباسی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کو چوتھی بار ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آئین کے آرٹیکل 140-A کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن شہر کو ٹاؤن کارپوریشن میں تبدیل کر کے اختیارات عوامی نمائندوں کے بجائے بیوروکریسی کو دینا جمہوریت کی نرسری کو روندنے کے مترادف ہے۔ “ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگانے والے درحقیقت عوام کو اختیار دینے سے خوفزدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بلدیاتی نظام سے راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں۔سجاد احمد عباسی نے کہا کہ عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے کے بعد الیکشن نہ کرانا ریاستی اداروں کی جانب سے عوام کو لوٹنے کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت نے نیا بلدیاتی آرڈیننس متعارف کرا کر اسلام آباد کے عوام کے بنیادی جمہوری حقوق پر شب خون مارا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اب تک 4 مرتبہ بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم صرف اس لیے کی گئیں تاکہ الیکشن سے بچا جا سکے کیونکہ مسلم لیگ ن کو اپنی شکست واضح نظر آ رہی تھی۔ لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا خاتمہ عوامی وسائل کو کرپٹ بیوروکریسی کے حوالے کرنے کی سازش ہے۔ جماعت اسلامی اسلام آباد اور پورے پنجاب میں اس غیر آئینی ایکٹ کے خلاف اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد بلدیاتی ا

پڑھیں:

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ