وزیراعلیٰ پختونخوا کیلیے تھریٹ الرٹ ملا تھا، ظاہر نہیں کیا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پختونخوا کی آمد سے قبل تھریٹ الرٹ موصول ہوا تھا، عوامی سطح پر ظاہر نہیںکیا، انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی تھی، استقبال بھی خلوص دل سے کیا تھا، جناح گراؤنڈ میں جلسے کی زبانی اجازت بھی دی تھی تاہم بعد میں خود پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ وہ گراؤنڈ کے اندر کے بجائے باہر جلسہ کریں گے، جس کی اجازت ممکن نہیں تھی۔ انہوںنے پریس کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورہ سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی ان کی آمد کی اطلاع ملی، سندھ حکومت نے ان سے رابطہ کیا اور مکمل سیکورٹی اور سہولیات کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ایک تھریٹ الرٹ موصول ہوا تھا، تاہم اسے عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا گیا تاکہ کوئی شرپسند اس صورتحال کا فائدہ نہ اٹھا سکے، البتہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو اس ممکنہ خطرے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ سندھ حکومت نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر بلٹ پروف گاڑی، اضافی پولیس سیکورٹی یا کسی اور انتظام کی ضرورت ہو تو حکومت سندھ وہ فراہم کرے گی مگر وزیر اعلیٰ پختونخوا نے بلٹ پروف گاڑی لینے سے انکار کیا تاہم سیکورٹی لینے پر رضامندی ظاہر کی جو ان کا حق تھا، اور انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیر، سینئر رہنما اور کراچی ڈویژن کے صدر سید غنی خود استقبال کیلیے ائرپورٹ گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ کا اس انداز میں استقبال کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مستقبل میں کسی اتحاد کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کا رویہ بھی پی ٹی آئی جیسا ہوتا تو نہ استقبال کیا جاتا اور نہ ہی سہولیات فراہم کی جاتیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جناح گراؤنڈ اور مزار قائد کے اطراف کا علاقہ ایک ٹرسٹ کے زیر انتظام ہے جو وفاق کے تحت کام کرتا ہے، اس لیے تحریری اجازت میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ اس کے باوجود زبانی اجازت دی گئی تھی، تاہم بعد میں خود پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ وہ گراؤنڈ کے اندر کے بجائے باہر جلسہ کریں گے، جس کی اجازت ممکن نہیں تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے گراو نڈ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔