چشمہ اور کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹس کی کارکردگی بہتر قرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، نیپرا کی 149 بجلی گھروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2024/25 میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پہلے نمبروں پر آگئی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چشمہ اور کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹس کی کارکردگی بہترین قرار پائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں پاور پلانٹس نے کارکردگی میں مسلسل بہتری برقرار رکھی جو مضبوط انتظامی ڈھانچے اور مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔ جوہری بجلی گھروں کی اعلیٰ کارکردگی توانائی کے نظام کے استحکام، عوامی اعتماد اور ملازمین کی حفاظت کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ نیپرا رپورٹ کے مطابق جوہری بجلی گھر محفوظ، ماحول دوست اور جدید توانائی کے نظام کی کامیاب مثال قائم کر رہے ہیں۔ مضبوط حفاظتی نظام، پیشہ ورانہ انتظامی حکمتِ عملی اور مسلسل بہتری سے اعلیٰ کارکردگی حاصل کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں بجلی گھروں کی صحت، حفاظت اور ماحولیات سے متعلق کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔