نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک نے عالمی معاشی امکانات سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی رواں مالی سال معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے جون 2025 کے مقابلے میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کے تخمینے میں 0.1 فیصد کمی کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف 4.

2 فیصد مقرر کر رکھا ہے، تاہم عالمی بینک کے اندازے اس سے کم ہیں۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026-27 میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ بڑھ کر 3.4 فیصد ہونے کا امکان ہے۔عالمی بینک کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد زرعی شعبے میں بحالی سے معیشت کو سہارا ملنے کی توقع ہے، جبکہ تعمیر نو کی سرگرمیوں سے بھی معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں،یہ غلط فہمی ہے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی: اسد قیصر

اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کے باوجود پاکستان کی مانیٹری پالیسی تاحال محتاط ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکی ٹیرف میں اضافے سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں، جبکہ تجارتی پابندیوں یا تجارتی پالیسیوں میں غیریقینی صورتحال سے علاقائی معیشتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2026-27 میں درآمدات میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ ترسیلات زر کے معمول پر واپس آنے سے بیرونی مالی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کے لیے اصلاحات کے ذریعے روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی میں اضافہ ممکن ہے۔

امریکہ  نے  اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے میں سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور بینکوں کی جانب سے قرضوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ عالمی معیشت توقع سے زیادہ مستحکم ہے، تاہم مجموعی ترقی کی رفتار سست ہے۔عالمی بینک کے مطابق 2026 میں عالمی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ 2027 میں یہ بڑھ کر 2.7 فیصد ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں معیارِ زندگی کا فرق مسلسل بڑھ رہا ہے۔

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عالمی بینک کے پاکستان کی رپورٹ میں گیا ہے کہ مالی سال کے مطابق

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق