ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ایف آئی اے کی کلیئر رپورٹ، ملزمان کا کوئی مالی یا سائبر ریکارڈ نہیں ملا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا ایف آئی اے میں کوئی مالی یاسائبرکرائم ریکارڈ نہیں ملا۔ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا منی لانڈرنگ یا مالی جرائم کا کوئی ریکارڈ نہیں، ملزمان کے خلاف کوئی ایف آئی آر یا انکوائری زیر التوا نہیں اور نہ ہی ملزمان سے متعلق کوئی خفیہ یا انٹیلی جنس معلومات دستیاب ہے۔خط کے مطابق سفری ریکارڈ، واچ یا اسٹاپ لسٹ کیلئے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے رجوع کیا جائے۔ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کو خط لکھا تھا جس میں پولیس نےنامزد ملزمان عبدالوحید، ندیم اور ردا جدون کی مالی تفصیلات طلب کی تھیں۔پولیس نے ایف آئی اے سے ممکنہ مشکوک مالی لین دین، سفری تفصیلات اور واچ لسٹ اسٹیٹس مانگا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈاکٹر وردہ قتل کیس ایف آئی اے
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی