سکھر،ایکسائز نارکوٹکس کی 2 کامیاب کارروائیاں،منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260113-11-13
سکھر(نمائندہ جسارت )روہڑی میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کی بڑی کامیابیاں، دو الگ الگ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد وزیر ایکسائز مکیش کمار چائولہ کی خصوصی ہدایات پر AETO قمرالدین سیال کی قیادت میں منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام چار ملزمان گرفتارپہلی کارروائی ٹول پلازہ روہڑی پر بڑی برآمدگی SIUT اسپتال کے قریب چیکنگ پرنس پرل کار سے 25 کلو چرس برآمد دوسری کارروائی آلٹو کار سے 24 کلو چرس برآمد، تین ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹکس ڈپارٹمنٹ سندھ کے وزیر مکیش کمار چائولہ کی خصوصی ہدایات پر نارکوٹکس AETO قمرالدین سیال اور ان کی ٹیم نے روہڑی سرکل میں دو الگ الگ مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں کارروائیوں کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی چرس کی بھاری مقدار برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ NPS روہڑی کی ٹیم نے SIUT اسپتال کے قریب ٹول پلازہ روہڑی پر سخت ناکہ بندی کے دوران ایک پرنس پرل کار نمبر BYR-805 کو روکا گاڑی کی جامع تلاشی لینے پر اس میں چھپائی گئی 25 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزم اسلام خان ولد محمد عثمان ذات دیپال ساکن سبی(بلوچستان) کو گرفتار کر لیا گیا، مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں ایک اور کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ روہڑی کی ٹیم نے ابڑا پل لنک روڈ کندھرا کے مقام پر چیکنگ کے دوران ایک آلٹو کار کو روکا تلاشی کے دوران گاڑی سے 24 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی اس کارروائی میں تین ملزمان اویس احمد ولد غلام مصطفی ذات نسیرانی (ساکن رہیما آباد ٹھل) وسیم احمد ولد سلیمان ذات سرکی (ساکن گوٹھ سلیمان سرکی، تعلقہ تنگوانی، ضلع کشمور) اور محمد اطہر ولد سکندر علی ذات سرکی (ساکن لطیف آباد ٹھل) کو گرفتار کیا گیا ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے، ایکسائز اینڈ نار کوٹکس حکام کے مطابق وزیر ایکسائز مکیش کمار چائولہ کی ہدایات پر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ AETO قمرالدین سیال نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنانے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔