data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260113-08-27
لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ عوامی رائے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو دوسرا راستہ انقلاب ہے۔چہرے بدلنے کا نام تبدیلی نہیں،تبدیلی مسلط نظام کو عوامی فلاح کے نظام میں بدلنے کا نام ہے۔پرامن تبدیلی ہی اصل انقلاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم شعبہ تربیت حافظ سیف الرحمن اور ڈاکٹر عنایت الرحمن بھی موجود تھے۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ عوامی کثرت رائے کا احترام ضروری ہے۔ساری خرابیاں رائے عامہ کو دبانے سے پیدا ہوتی ہیں۔ عوام ڈکٹیٹر شپ اور جبر کے نظام زیادہ دیر برداشت نہیں کرتے۔جماعت اسلامی فرعونیت ،ظلم اور نا انصافی کے نظام کے خلاف جدوجہد کررہی ہے تاکہ نظام کو عوامی رائے عامہ کے ذریعے بدل دیا جائے لیکن اگر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو پھر عوامی سیلاب اسے بہا کر لے جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتیں مذہب کو بھی اپنی مرضی کے معنی پہناتی ہیں اور ہر فرعون یہ سمجھتا ہے کہ عوام کو اس کی مرضی کے مطابق ہی چلنا ہوگا۔جماعت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اس نظام کے منظم تحریک چلارہی ہے اور ظلم ودرندگی کے اس نظام سے انسانیت کو نجات دلانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ ،پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کو خود کو آئین کا پابند بنانا ہوگا جب تک یہ ادارے حکمرانوں کی خواہشات پوری کرتے رہیں گے معاشرتی مسائل بڑھتے رہیں گے اور ایک دن عوام مجبور ہوجائیں گے کہ وہ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس اب زیادہ وقت نہیں۔اس سے پہلے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو حکمرانوں کو اپنا ظالمانہ رویہ بدلنا ہوگا۔

لاہور : نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ انہوں نے کہ عوام

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک