data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر‘ سابق رکن قومی اسمبلی میاں اسلم نے کہا ہے کہ اسلام کو سمجھنے کے لیے قرآن اور حدیث سے بہتر کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے،مولانا سیدابولاعلیٰ مودودیؒ نے بھی اسلام کی انفرادری اور اجتماعی زندگی کی وضاحت کے لیے قرآن اور حدیث سے ہی مدد لی ہے اور اسی بنیاد پر جماعت اسلامی کی صورت میں ایک بڑی تحریک برپا کی ہے تاکہ پاکستان میں اسلامی نظام حیات کانظام نافذ ہوجائے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل پریس کلب میں الطاف حسن قریشی کی کتاب’’ پیارے مولانا ‘‘کی ایک تقریب میں کہی۔ میاں اسلم نے سینئر اخبار نویسوں، ادیبوں اور دانشوروں میں ’’پیارے مولانا‘‘ بھی تقسیم کی، تقریب میں وزیر اعظم پاکستان کے اسپیچ رائٹر ارشد ملک،نیشنل پریس کلب کے سابق صدر طارق چودھری‘ رحمت العالمین و خاتم النبینؐ اتھارٹی کے ممبر ڈاکٹر فاروق عادل، پی ایف یو جے دستور کے صدر نواز رضا اور بڑی تعداد میں دیگر سینئر اخبار نویس شریک ہوئے۔

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم ، الطاف حسن قریشی کی کتاب ’’پیارے مولانا‘‘ کی تقریب کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے

نمائندہ جسارت سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میاں اسلم

پڑھیں:

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔

ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت