بلوچستان کے عوام کا دل محبت سے جیتا جا سکتا ہے،زور زبردستی سے نہیں: مولانا ہدایت الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا دل محبت سے تو جیتا جا سکتا ہے لیکن جبر اور زور زبردستی کے ذریعے ا نہیں فتح نہیں کیا جا سکتا،بلوچستان کے لوگ اپنے بچوں کے لئے تعلیم،روزگار اور امن مانگتے ہیں۔
مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران بلوچستان سے لیتے سب کچھ ہیں لیکن دیتے کچھ نہیں، بلوچستان میں آج بدترین ڈکٹیٹر شپ قائم ہے،اسلام آباد کے حکمران ظلم و جبر کے ذریعے بلوچستان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم انہیں ایسا ہر گز نہیں کرنے دیں گے، جمہوری جدو جہد ہمارا راستہ ہے، بلوچستان کے عوام کو جینے کا حق دیا جائے، گالی و گولی ہماری پر امن جدو جہد کو نہیں روک سکتی،بلوچستان کے مستقبل کو خطرات لاحق ہیں،۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے مینار پاکستان کے اجتماع عام میں بلوچستان کا مسئلہ اُٹھایا، سوائے جماعت اسلامی کے کسی اور جماعت کی قیادت بلوچستان نہیں گئی، حافظ نعیم الرحمن نے ایک سال میں بلوچستان کے چار دورے کیے، بلوچستان کے مسائل پر جماعت اسلامی مشاورت سے آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کرے گی،اسلام آباد کے اصل اور جعلی حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ خدارا بلوچستان کے عوام پر مظالم بند کریں، انہیں آئینی حقوق، تعلیم و صحت کی سہولتیں اور روزگار فراہم کیے جائیں، یہاں کے نوجوانوں پر رحم کریں۔
امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان معدنی دولت سے مالا مال ہے لیکن بلوچستان کا شمار ملک کے پسماندہ صوبے میں ہوتا ہے،بلوچستان میں ایک ہی تالاب میں انسان اور جانور پانی پیتے ہیں، ہماری مائیں اور بہنیں کراچی میں سول اور جناح ہسپتال کی فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور ہیں کیونکہ بلوچستان میں صحت کی بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں، بلوچستان کے لوگوں کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے،بانی پاکستان قائد اعظم اور ان کی بہن فاطمہ جناح کو بلوچستان نے عزت دی، بانی پاکستان کی وفات کے بعد بلوچستان میں آپریشن شروع کردیا گیا جو آج تک جارہی ہے۔
ہدایت الرحمان نے کہاکہ جن کے پیارے لاپتہ کرکے مار دیئے گئے وہ دہشت گرد نہیں ہیں،ماہ رنگ بھی دہشت گرد نہیں ہے،سی پیک سے حکومت نے ایک بھی موٹر وے نہیں بنائی اگر مودی دہلی سے بیٹھ بلوچستان کے نوجوانوں کو پیسے دے رہا ہے تو اسلام آباد سے بیٹھ کر شہباز شریف پیسے کیوں نہیں دے سکتے،بلوچستان کو عزت چاہئے، وہاں کے عوام غلام نہیں سچے پاکستانی ہیں اس کی مثال یہ ہے جب ملک دو لخت ہوا تو کوئی بلوچستان کا شہری اس میں ملوث نہیں تھا اور جو ملوث تھے ان کو حکومتیں دی گئیں، بلوچستان کی بربادی کے ذمہ دار وہاں کے سردار بھی ہیں اور سیاست دان بھی ہیں اور ساتھ میں وہ بھی ہیں جن کو ہم سالانہ 80 ارب روپے دیتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی بلوچستان میں
پڑھیں:
امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔
یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔
مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔
Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.
This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP
— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026
اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز