پیپلزپارٹی نے سندھی عوام کو بنیادی حق چھین لیا ہے،عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہسر، مرکزی رہنما عبدالقادر رانٹو، ایڈووکیٹ سروان جتوئی، نور نبی پلیجو اور ایڈووکیٹ آصف کھوسو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھی عوام سے جینے کا بنیادی حق بھی چھین لیا ہے۔ سندھ میں روزانہ بے دردی سے قتل کیے جا رہے ہیں، ان مظلوموں کی کوئی داد رسی نہیں ہو رہی اور بعد ازاں ان قتلوں کے عدالتوں سے بالاتر جرگے کروائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وڈیرے اور سردار جرگوں میں پولیس اخراجات کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال تین روز قبل رستم کے قریب ایک خاتون کے قتل پر خفیہ طور پر منعقد کیا گیا جرگہ ہے، جس میں پولیس اخراجات کے لیے 14 لاکھ روپے مقرر کیے گئے۔ ان جرگوں کے باعث عوام کا انصاف کے نظام سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں تفتیشی قوانین مدت سے غیر مؤثر ہو چکے ہیں اور انہی قوانین کی آڑ میں جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تفتیشی قوانین میں فوری اصلاحات کی جائیں اور مجرموں کو بچانے میں ملوث پولیس افسران اور ان کے سہولت کاروں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں، تاکہ کوئی بھی تفتیشی افسر رشوت لے کر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی نہ کر سکے۔ مزید کہا گیا کہ سندھ میں بدامنی کو جان بوجھ کر بڑھایا گیا ہے اور پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ لاڑکانہ میں 23 پولیس اہلکار بھی لوٹ مار کا شکار ہوئے، مگر اس کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے، کیونکہ انہیں پیپلز پارٹی حکومت کے سرداروں اور وڈیروں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نااہل حکمرانی نے سندھ کو مکمل طور پر لاقانونیت اور بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔