اداکارہ حنا آفریدی کی ڈھولکی کی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی کی ڈھولکی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔حنا آفریدی کی ڈھولکی کی تقریب گزشتہ رات منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، تقریب میں مخصوص اداکاروں کو بھی دعوت دی گئی، اس موقع پر حنا آفریدی نے سبز رنگ کا نہایت خوبصورت لباس زیب تن کیا جس پر ہلکے سنہری دھاگے سے نفیس کڑھائی کی گئی تھی، اداکارہ کا میک اپ ان کے بھائی شعیب خان نے کیا جو شوبز انڈسٹری کے معروف میک اپ آرٹسٹ ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیوز میں حنا آفریدی اور ان کے دوستوں کو ڈھولکی کی تقریب میں ڈانس کرتے اور خوب ہلہ گلا کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس نے مداحوں کی خوب توجہ سمیٹ لی ہے۔واضح رہے کہ حنا آفریدی کی شادی کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر سے ہورہی ہے جبکہ اداکارہ نے گزشتہ سال منگنی کا اعلان کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈھولکی کی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔