Islam Times:
2026-07-24@02:08:30 GMT

گلگت، شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کا اجتماع

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ملت کی وحدت ہی ہر کامیابی کی کنجی ہے۔ اگر ملت وحدت، عزم، بصیرت اور مرکزیت کے ساتھ جڑ کر کام کرے تو اسے کبھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

گلگت امپھری میں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب

اسلام ٹائمز۔ شہیدِ قائد گلگت بلتستان آغا سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب امپھری گلگت میں منعقد ہوئی، جس میں جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے مختلف علمائے کرام نے خطاب کیا۔ برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ملت کی وحدت ہی ہر کامیابی کی کنجی ہے۔ اگر ملت وحدت، عزم، بصیرت اور مرکزیت کے ساتھ جڑ کر کام کرے تو اسے کبھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تقریب کے اختتام پر دعائے وحدت پڑھی گئی جس کے ساتھ برسی کا باضابطہ اختتام ہوا۔ اس موقع پر آغا سید باقر کاظمی نے قرارداد پیش کی جس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ شہیدِ مظلوم آغا ضیاء الدین رضوی کے قاتلوں کی گرفتاری تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس قرارداد کی تائید شرکاء نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے کی۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار