امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے: اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے۔
امیر سعیدایروانی نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ ٹرمپ سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکا رہے ہیں، وہ ایران کی خودمختاری، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دارہیں، امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں سے بےگناہ شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہاکہ امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے، امریکا کی پالیسی کا مقصد نظام تبدیل کرنا ہے، پابندیاں، دھمکیاں اور انتشار بہانہ بنانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، امریکا کا یہ منصوبہ دوبارہ ناکام ہو گا۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جرمن چانسلر کے بیان پر کہا کہ برلن انسانی حقوق کے لیکچر کے لیے سب سے بدترین مقام ہے، جرمن چانسلر وینزویلا کے صدر کے اغوا پر مسلسل خاموش رہے، غزہ میں 70 ہزار شہادتوں پر خاموش رہنے والے جرمنی کو شرم آنی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی