ملک کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے۔
ارفع کریم نے خداداد صلاحیتوں کے ذریعے آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، انہیں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔
1995ء میں فیصل آباد کے گاؤں چک 2 جے بی رام دیوالی میں پیدا ہونے والی ارفع کریم وہ پہلی بچی تھیں جنہوں نے آئی ٹی کی دنیا میں ناصرف اپنا بلکہ ملک کا نام دنیا بھر میں روشناس کیا۔
ارفع کریم نے صرف 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچایا۔
مائیکرو سافٹ کارپوریشن کی جانب سے ارفع کو 2005ء میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جس کے بعد مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ارفع کریم کو خصوصی طور پر امریکا بلا کر ان سے ملاقات بھی کی۔
ارفع کریم نے کم عمری میں ہی فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سمیت کئی اعزازات حاصل کئے۔
دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم 14 جنوری 2012ء کو صرف 16 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئی تھی۔
ارفع کریم کے قابل ستائش اور عظیم کارنامے پر پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی ٹاور کے نام کو ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مائیکرو سافٹ آئی ٹی
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔