پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے آئندہ دورۂ پاکستان کے دوران کھیلی جانے والی 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ سیریز 29 اور 31 جنوری جبکہ یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔

تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا جبکہ پہلی گیند شام 6 بجے (پاکستانی وقت) کرائی جائے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل اہم تیاری کا موقع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے، جس کے باعث یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا کا تیسرا دورۂ پاکستان

یہ مارچ، اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا تھا، جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 3 میچز بھی پاکستان میں کھیلے گئے تھے۔

قذافی اسٹیڈیم میں آخری ٹی 20

آسٹریلیا نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹی 20میچ (5 اپریل 2022) میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی سی بی حکام کا ردعمل

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیع احمد سید نے کہا کہ ہم لاہور میں آسٹریلیا کی میزبانی کے لیے پُرجوش ہیں۔ یہ سیریز پاکستانی شائقین کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرایا نہیں، پچھاڑا ہے!

انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اب آسٹریلوی ٹیم کے لیے ایک جانا پہچانا میدان بن چکا ہے جہاں وہ مارچ 2022 کے بعد ایک ٹیسٹ، 5ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ کھیل چکے ہیں۔

سیریز شیڈول

(تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے)

پہلا ٹی 20: جمعرات، 29 جنوری – شام 6 بجے

دوسرا ٹی 20: ہفتہ، 31 جنوری – شام 6 بجے

تیسرا ٹی 20: اتوار، یکم فروری – شام 6 بجے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کرکٹ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا کا دورہ پاکستان پاکستان بمقابلہ ا سٹریلیا کرکٹ قذافی اسٹیڈیم ا سٹریلیا یہ سیریز پی سی بی کے لیے

پڑھیں:

 یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی

اسامہ ملک : یکم جون سے لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز کا معاملہ،پہلے دن کتنے شہری کیمرے کی نظر میں آئے؟ کتنے چالان ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی۔

 کراچی شہر میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان سسٹم کے آغاز کے پہلے ہی دن مجموعی طور پر 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق تمام چالان میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے اور آنے والی مرکزی سڑک پر کیمروں کی مدد سے کیے گئے، پہلے دن مجموعی طور پر 11 مختلف کیٹیگریز کی گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 اعداد و شمار کے مطابق بڑی بسوں کے 2، کوسٹر کے 2، ڈبل کیبن کا 1 اور عام گاڑیوں کے 9 چالان کیے گئے، اسی طرح منی بس کے 6، منی ٹرک کے 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان بھی جاری ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے 43 چالان کیے گئےجبکہ ٹرک کے 3، وین کے 4 اور واٹر ٹینکر کے 2 چالان بھی شامل ہیں۔

 تمام چالان اس بنیاد پر کیے گئے کہ گاڑیاں اپنی مقررہ لین چھوڑ کر دوسری لین میں چل رہی تھیں، مزید یہ بھی سامنے آیا کہ فرسٹ لین میں کم رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کا سامنا کرنا پڑا۔
 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی