جسٹس محسن اختر کیانی کا پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز سے متعلق بڑا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
جسٹس محسن اختر کیانی کا پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز سے متعلق بڑا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ہائیکورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز کو 48 گھنٹوں کے اندر عدالت کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ان رولز کی کاپیاں اسلام آباد ہائی کورٹ اور تمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کو بھی فراہم کی جائیں۔
یہ حکم پی ٹی سی ایل کی درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیا گیا۔ دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیلِ درخواست گزار سے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز سے متعلق استفسار کیا جس پر وکیل نے رولز کی تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رولز کے حصول کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔
اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ “ہم نے وہ ہائی کورٹ رولز بنائے جو ہمیں خود بھی دستیاب نہیں، میں جج ہوں مجھے بھی نہیں ملے تو آپ کو کیسے ملیں گے۔”
جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز منظور کیے لیکن انہیں عوام کے لیے جاری نہیں کیا گیا اور یہ ایک طرح سے سیکریٹ ڈاکومنٹ بن چکے ہیں۔
عدالت میں مکالمے کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ رجسٹرار کو رولز فراہم کرنے کے لیے تحریری درخواست دے دیں۔ وکیلِ درخواست گزار نے بتایا کہ وہ وزارتِ قانون کو درخواست لکھیں گے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایسی درخواستوں پر تین تین ماہ لگ جاتے ہیں اور رجسٹرار کے پاس موجود دستاویزات بھی بروقت فراہم نہیں کی جاتیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے واضح کیا کہ 48 گھنٹوں میں پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے اور اگر حکم پر عمل نہ ہوا تو فوجداری کارروائی کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے، جس پر رجسٹرار کو طلب کر لیا جائے گا۔
بعد ازاں وکیلِ درخواست گزار نے کیس کی سماعت 29 جنوری کو مقرر کرنے کی استدعا کی، تاہم جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ اس تاریخ کو عدالت میں موجود ہوں گے یا نہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے رواں ماہ دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کا عملی مظاہرہ، جدہ میں چینی ٹرک معاہدہ طے پا گیا منی لانڈرنگ کیسز: سزاؤں پر عمل درآمد تیز کرنے کیلئے ایف آئی اے کی دو خصوصی ٹیمیں قائم سچ ہے کچھ فرمز ملک سے جا رہی ہیں، تسلیم کرنا ہوگا ٹیکس، انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ صدر مملکت بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے ٹرمپ کا سپریم کورٹ کو ٹیرف کے معاملے پر انتباہ: فیصلہ خلاف آیا تو اربوں ڈالر کی ادائیگیاں ناممکن ہوں گی جنگ کے دوران پاکستان کے پاس تمام معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز، طیارہ اور یونٹ کہاں ہے‘؟ بھارتی آرمی چیف کا اعترافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز جسٹس محسن اختر کیانی
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔