data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے جاری سیزن میں سڈنی تھنڈر کے لیے بقیہ میچز نہ کھیلنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاداب خان نے یہ تصدیق سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام کے ذریعے کی، جس میں انہوں نے لیگ اور ٹیم کے ساتھ گزارے گئے وقت کو یادگار قرار دیا۔

شاداب خان اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں مصروف ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ قومی ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد دوبارہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کو جوائن کریں گے، تاہم اب انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ لیگ میں واپسی نہیں کریں گے۔

اپنے پیغام میں شاداب خان نے سڈنی تھنڈر کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگرچہ ٹیم اس سیزن فائنل تک نہیں پہنچ سکی، لیکن ان کے لیے یہ تجربہ انتہائی خوشگوار رہا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں مصروفیات اور مستقبل کے اہداف کے پیش نظر یہ فیصلہ کرنا ضروری تھا۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں پر مکمل توجہ دینے کے لیے بگ بیش لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وہ اپنی فٹنس، فارم اور کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکیں۔ ٹیم مینجمنٹ بھی اس فیصلے سے آگاہ تھی اور اسے قومی مفاد میں ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ میں بھی 104 رنز بنا کر ٹیم کے لیے مفید کردار ادا کیا۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کو شائقین اور تجزیہ کاروں نے سراہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سڈنی تھنڈر بگ بیش لیگ انہوں نے ٹیم کے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ