کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد میں جاری سردی کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم سے متعلق تازہ پیش گوئی جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ شہر میں سردی کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہونے کا امکان ہے، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں خنکی کا احساس برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، جب کہ رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی کے باعث موسم خنک ہو سکتا ہے۔
اسی دوران صبح کے ابتدائی اوقات میں دھند چھانے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے اور یہ 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس عرصے کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث دن کے وقت موسم نسبتاً معتدل محسوس کیا جا سکتا ہے۔
ہواؤں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں شمال مشرقی سمت سے خشک اور خنک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم دوپہر کے بعد ہوا کا رخ تبدیل ہو سکتا ہے اور جنوب مغرب کی جانب سے سمندری ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو موسم میں معمولی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان سکتا ہے
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔