data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہینڈز انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر (آئی ایل سی) نے نصرت ٹرسٹ برائے خصوصی افراد اور انکلوژن اینڈ ایمپاورمنٹ آرگنائزیشنز کے اشتراک سے موسمِ سرما کی مہم کا انعقاد کیا۔ اس تقریب سے 200 سے زائد خاندانوں نے استفادہ کیا، جنہیں گرم کپڑے اور ضروری اشیا فراہم کی گئیں۔ نصرت ٹرسٹ کے سی ای او مفتی ابو طلحہ مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ ہینڈز کے ڈپٹی ایگزیکٹو منیجر عبدالرزاق عمرانی مہمانِ اعزاز تھے۔ اس موقع پر ہینڈز آئی ایل سی کے منیجر لال محمد بلوچ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور مرکز کی خدمات اور کام سے آگاہ کیا۔ لال محمد بلوچ نے کہاآج اس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اس بات کی علامت ہے کہ ہم ایک جامع معاشرے کی طرف بڑھ رہے ہیں، اور جامع معاشرہ وہی ہوتا ہے جو رکاوٹوں سے پاک ہو۔ گزشتہ 78 برسوں سے ہمیں جن مشکلات کا سامنا تھا، ہم انہیں ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم ایسا معاشرہ تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں جہاں معذور افراد عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔لال محمد بلوچ نے مزید کہاکہ ہینڈز نے کم عرصے میں حیدرآباد میں ہزاروں معذورین جوکہ اپنے گھر میں قید تھے انہیں اپنے سینٹر میں لاکر ان کی کونسلنگ کی اور اب انہیں ایک باعزت مقام دلانے کیلئے کوشاں ہیں جن میں تعلیم، ہنر اور روزگار جیسے پروگرام شامل ہیں۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نصرت ٹرسٹ کے مفتی ابو طلحہ نے ہینڈز آئی ایل سی کے کام اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کا انحصار سے خودمختاری تک کا سفر ”انتہائی متاثر کن” ہے اور ٹیم کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہینڈز ا

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس