دریائے کرم پر اہم رابطہ پل بارودی مواد سے تباہ، لاکھوں افراد کا زمینی رابطہ منقطع
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر قائم ایک اہم اہل رابطہ پل کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد کے ذریعے اُڑا دیا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور علاقے کا میران شاہ سمیت دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
زرایع کے مطابق نامعلوم عناصر نے رات گئے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے بعد زور دار دھماکے سے پل زمین بوس ہوگیا۔ پل کی تباہی کے باعث لاکھوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ آمد و رفت کا اہم ذریعہ بھی بند ہو چکا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پل نہ صرف عوامی نقل و حرکت بلکہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا، اور اس کی تباہی سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہلیانِ علاقہ نے اس بزدلانہ اور گھناؤنے فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز