قائم مقام صدر سے اطالوی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
قائم مقام صدر سے اطالوی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (سب نیوز ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ اٹلی کی سفیر محترمہ مارلینا آرمِلِن نے آج ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان 75 سال سے زائد عرصے پر محیط سفارتی تعلقات قائم ہیں جو باہمی دوستی اور اہم عالمی فورمز پر تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر اٹلی کی حمایت کو سراہا اور اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے تین لاکھ سے زائد پاکستانی تارکینِ وطن کی میزبانی کی ہوئی ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں اطالوی کمپنیوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص دواسازی، تیل و گیس اور ریلوے کے شعبوں میں اطالوی کمپنیاں فعال ہیں۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے میں پاکستان کی دلچسپی پر زور دیا۔
قائم مقام صدر نے اٹلی جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور لیبر مائیگریشن پروگرام کے تحت ہنرمند کارکنوں کے کوٹے میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا، جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) زیرِ غور ہے۔
اطالوی سفیر نے کہا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ کہ پاکستان ان اولین ممالک میں شامل تھا جن کے ساتھ اطالوی جمہوریہ نے سفارتی تعلقات قائم کیے۔
اطالوی سفیر نے سائنسی، آئی ٹی سے متعلق شعبوں اور صحت کے میدان میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اطالوی ادارے پاکستانی جامعات کی جانب سے اطالوی زبان کے کورسز متعارف کرانے کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس سے روزگار کے مواقع میں بہتری آئے گی۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے تعلیم، ہجرت، تجارت اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: جناح گارڈن میں واپڈا اور رہائشیوں کے درمیان کشیدگی اسلام آباد: جناح گارڈن میں واپڈا اور رہائشیوں کے درمیان کشیدگی اکبر ایس بابر کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے فیصلے کو قانونی فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف مظاہرین کو پھانسی دینےکی صورت میں بہت سخت کارروائی کریں گے: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تھم گیا، انٹرنیشنل کالز بحالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اطالوی سفیر
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔