کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کی بدمعاشی، ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ایک ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے مصروف تجارتی علاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران ٹھیلے والوں کی بدمعاشی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، جہاں ٹریفک پولیس کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس افسر نے سڑک پر لگے ٹھیلے کو ہٹانے کی کوشش کی تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے۔ اس دوران ایک ٹھیلے والے نے مشتعل ہو کر پولیس افسر پر حملہ کر دیا اور اسے دھکے دے کر زمین پر گرا دیا۔
وائرل ہونے والی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تشدد کے دوران دیگر پتھارے والے اور کچھ ٹریفک پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے، تاہم حملہ آور نے افسر کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی جاری رکھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تشدد میں ملوث مرکزی ملزم عبدالقادر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے بعد شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ تجاوزات کے خلاف ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی سیکیورٹی کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی سرکاری اہلکار پر حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔