Jasarat News:
2026-07-24@03:19:40 GMT

شرجیل میمن کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی، پی ٹی آئی

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس کم، جھوٹ کی پریزنٹیشن زیادہ تھی، سندھ حکومت کی جلسے کی اجازت ایسے تھی جیسے دعوت دے کر دروازے پر پہرہ بٹھا دیا جائے، سندھ حکومت نے ایک ہاتھ سے جلسے کا این او سی دیا اور دوسرے ہاتھ سے پرامن کارکنوں پر لاٹھیاں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جس انداز سے سہیل آفریدی کا ویلکم کیا یہ پیپلز پارٹی کیلیے وارننگ سے کم نہیں، سندھی ٹوپی، اجرک ثقافتی شناخت ہیں مگر پی پی نے اسے بھی سیاسی ضد کی بھینٹ چڑھا دیا۔ راجا اظہر نے کہا کہ پی پی پی نے وزیراعلی پختونخوا سہیل آفریدی کیلیے حیدرآباد میں سڑکیں بلاک کیں۔ رات کے 2 بجے پولیس نے کس کی ایما پر باغ جناح کو خالی کراویا فیملیز پر تشدد کیا، پولیس نے کارکنان کی گاڑیوں پر توڑ پھوڑ کی کارکنان کو گرفتار کیا؟، کراچی میں اسٹریٹ موومنٹ کامیاب ہوچکی 8 فروری کو ہر گلی، ہر چوک عوام کی آواز بنے گا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن