لاہور میں پالتو جانوروں کی پراسرار ہلاکتیں: گوشت ہوٹلوں میں فروخت کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: گرین ٹاؤن کے علاقے میں کئی ماہ سے پالتو جانوروں کی راتوں رات ہلاکت اور غائب ہونے کے واقعات کے راز فاش ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج نے یہ بھانڈہ پھوڑا کہ جانوروں کے چارے میں زہریلا مواد ڈال کر ان کی موت واقع کی جا رہی تھی،مقامی افراد نے خاکروب شاہد کو واردات کے دوران پکڑ کر درگت بنایا، جس پر ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی راشد کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں میں فروخت کرتے تھے۔ دونوں کے خلاف 8 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور فوڈ اتھارٹی کو بھی متعلقہ ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں تقریباً 30 سے 40 پالتو جانور ہلاک ہو چکے ہیں اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری دیں تاکہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔