بلوچستان: ملازمین کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاج جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
بلوچستان گرینڈ الائنس نے ملازمین کی گرفتاری کے خلاف اپنے احتجاج کے دوسرے مرحلے کے دوسرے دن صوبے کے مختلف اضلاع میں پرامن دھرنوں کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان گرینڈ الائنس کا بجٹ اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان
قلات، چاغی اور لورالائی میں دھرنوں کے دوران ملازمین کی بلاجواز گرفتاریوں پر گرینڈ الائنس نے شدید مذمت کی ہے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان گرینڈ الائنس کے سیکریٹری جنرل حاجی علی اصغر بنگلزئی نے کہا کہ پرامن مظاہرین کی گرفتاری ایک اشتعال انگیز اقدام ہے جو احتجاجی تحریک کو کمزور نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں گرفتار ملازمین کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی اصغر بنگلزئی نے بتایا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ، ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (ڈی آر اے) کی مکمل منظوری، ملازمین کی سروس اسٹرکچر میں بہتری اور تمام سرکاری ملازمین کو یکساں مراعات کی فراہمی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر بارہا یقین دہانیوں، کمیٹی اجلاسوں اور مشترکہ سفارشات کے باوجود 6 تا 7 ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
علی اصغر بنگلزئی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو سفارشات بھیجنے اور کابینہ میں معاملہ زیر بحث آنے کے باوجود مسئلہ التوا کا شکار ہے۔
مزید پڑھیے: بلوچستان حکومت کا گرفتار ملازمین کی رہائی کا فیصلہ، گرینڈ الائنس نے احتجاج مؤخر کردیا
انہوں نے مزید بتایا کہ احتجاجی شیڈول میں 14 جنوری کو مختلف اضلاع میں 2 گھنٹے کے لیے علامتی سڑکوں کی بندش اور 15 جنوری کو پورے بلوچستان میں سرکاری دفاتر کی تالا بندی بھی شامل ہے جبکہ 20 جنوری کو ریڈ زون کی جانب ریلی اور دھرنے کا پروگرام بھی مرتب کیا گیا ہے۔
علی اصغر بنگلزئی کے مطابق آج لورالائی، قلات اور چاغی میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جبکہ اس سے قبل پسنی، پنجگور اور دیگر علاقوں میں بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جا چکا ہے۔ کل گوادر سمیت دیگر اضلاع میں احتجاجی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان
بلوچستان گرینڈ الائنس نے تمام ملازمین کو پرامن اور منظم احتجاج پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بلوچستان گرینڈ الائنس بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاج بلوچستان میں ملازمین کی گرفتاری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بلوچستان گرینڈ الائنس بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاج بلوچستان میں ملازمین کی گرفتاری بلوچستان گرینڈ الائنس علی اصغر بنگلزئی گرینڈ الائنس نے ملازمین کی کی گرفتاری اضلاع میں جنوری کو
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔