سرحدی فائرنگ پر بنگلا دیش کا سخت ردعمل، میانمار کا سفیر طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
ڈھاکہ: بنگلا دیش نے میانمار میں جاری خانہ جنگی کے اثرات سرحد پار پہنچنے پر میانمار کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ سرحدی جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے ایک بنگلا دیشی بچی زخمی ہو گئی۔
بنگلا دیشی حکام کے مطابق میانمار کی ریاست راخائن میں فوج، اراکان آرمی اور اراکان روہنگیا سالویشن آرمی (ARSA) کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، جس کے باعث بنگلا دیش کے ضلع کاکس بازار کے کم از کم ایک درجن دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں 12 سالہ حذیفہ افنان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی، جبکہ ایک بنگلا دیشی ماہی گیر سرحد کے قریب بارودی سرنگ پر پاؤں پڑنے سے اپنی ٹانگ سے محروم ہو گیا۔
بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرحد پار بلااشتعال فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور ہمسایہ ممالک کے تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے۔
مزید پڑھیںورلڈکپ تنازعہ: بنگلادیش اور بھارت کا معاملہ مزید بگڑنے کا خدشہ
بنگلادیش کا معاملہ آئی سی سی کیلیے درد سر بن گیا
منگل کے روز میانمار کے سفیر یو کیاؤ سوئے موئے کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہوں نے زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
زخمی بچی کے والد جاسم الدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی اسکول جانے والی تھی مگر اب وینٹی لیٹر پر ہے، اور یہ صدمہ ان کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں فوجی کارروائیوں کے بعد لاکھوں روہنگیا مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جن میں سے بڑی تعداد بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہے۔ پیر کے روز بنگلہ دیشی سرحدی فورسز نے سرحد عبور کرنے والے ARSA کے 53 جنگجوؤں کو بھی حراست میں لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔