پیک شدہ فروٹ جوس بچوں کی صحت کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
زیادہ تر والدین اپنے بچوں کی خوراک کو لے کر فکرمند رہتے ہیں اور عام طور پر یہ سوچتے ہیں کہ وہ انہیں صحت مند غذائیں فراہم کر رہے ہیں، لیکن ماہرین صحت کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق والدین کی یہ نیت بعض اوقات بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر پیک شدہ فروٹ جوسز، جنہیں والدین غذائیت سے بھرپور سمجھ کر بچوں کو دیتے ہیں، درحقیقت بچوں کے لیے خاموش خطرہ بن سکتے ہیں۔
مشہور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عبید الرحمٰن نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں والدین کو خبردار کیا کہ بازار میں دستیاب فروٹ جوس میں قدرتی فائبر تقریباً ختم ہو چکا ہوتا ہے اور اس میں ریفائنڈ شوگر، صنعتی نشاستہ، مصنوعی رنگ اور فلیور شامل کیے جاتے ہیں۔ یہ اجزا بچوں کے جسم میں زیادہ مقدار میں فرکٹوز پہنچاتے ہیں، جو فیٹی لیور جیسی خطرناک بیماری کے امکانات کو بڑھا سکتے ہیں۔
بین الاقوامی طبی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ فروٹ جوس یا دیگر میٹھے مشروبات پینے والے بچوں میں موٹاپا، انسولین ریزسٹنس اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔
ڈاکٹر عبید الرحمٰن کے مطابق ایک سے پانچ سال کی عمر کے کئی بچوں میں جگر میں چربی جمع ہونے کے کیسز دیکھے گئے ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ روزانہ فروٹ جوس کا استعمال ہے۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ چاہے جوس پر ”100 فیصد فروٹ جوس“ لکھا ہو، یہ پورے پھل کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ پورا پھل چبانے سے فائبر برقرار رہتا ہے، جو شکر کے جذب ہونے کی رفتار کو سست کرتا ہے، جبکہ جوس میں یہ حفاظتی عنصر موجود نہیں ہوتا۔
اسی طرح کریم بسکٹ اور دیگر جنک فوڈ بھی بچوں کے لیے خطرناک ہیں کیونکہ ان میں ریفائنڈ شوگر، کاربوہائیڈریٹس اور مصنوعی اجزا زیادہ مقدار میں شامل ہوتے ہیں۔
ماہرین صحت والدین کو مشورہ دیتے ہیں کہ بچوں کی خوراک میں پورے پھل، سبزیاں، پروٹین، دالیں، دودھ اور پانی کو ترجیح دی جائے اور پیک شدہ جوس اور میٹھے مشروبات کو محدود یا ترک کیا جائے۔ ا
ن کا کہنا ہے کہ ابتدائی عمر میں دی جانے والی غلط غذا مستقبل میں سنگین بیماریوں کی بنیاد بن سکتی ہے، اور اسی لیے بچوں کے لیے محفوظ اور قدرتی غذائیں فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔
ڈاکٹر عبید الرحمٰن کا واضح پیغام یہ ہے کہ جتنے نقصان دہ چپس اور جنک فوڈ ہیں، پیک شدہ فروٹ جوس بھی اتنا ہی، بلکہ بعض اوقات اس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ صحت کے نام پر بچوں کو دیا جاتا ہے اور خاموشی سے ان کے جسم پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فروٹ جوس بچوں کی پیک شدہ بچوں کے کے لیے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔