بیڈمنٹن مینز سنگلز کے عالمی نمبر 3 کھلاڑی اینڈرز اینٹونسن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ انہوں نے دہلی میں ’انتہائی‘ فضائی آلودگی کے باعث جاری انڈیا اوپن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

ڈنمارک کے اس کھلاڑی کو اپنے فیصلے پر بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے 5 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

اینٹونسن 4 بار ورلڈ چیمپئن شپ کے تمغہ یافتہ کھلاڑی ہیں۔

ان کا یہ فیصلہ ایک روز بعد سامنے آیا جب ان کی ہم وطن کھلاڑی میا بلیخ فیلڈ نے بھی 9 لاکھ 50 ہزار ڈالر انعامی رقم والے اس ایونٹ میں کھیل کے حالات پر تنقید کی تھی۔

World No.

3 Anders Antonsen has withdrawn from the India Open 2026 due to hazardous air pollution in New Delhi. He cited, it’s not ideal to host a badminton event under current conditions. pic.twitter.com/OKENV9Wkzu

— Mohammed Zubair (@zoo_bear) January 14, 2026

اینٹونسن نے انسٹاگرام پر لکھا کہ بہت سے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ میں مسلسل تیسرے سال انڈیا اوپن سے کیوں دستبردار ہوا ہوں۔

’اس وقت دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور میرے خیال میں یہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے موزوں جگہ نہیں۔‘

مزید پڑھیں:

انہوں نے انسٹاگرام پر دہلی کے ایئر کوالٹی انڈیکس کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں آلودگی کی سطح 348 ظاہر کرتے ہوئے اسے ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دہلی گزشتہ کئی برسوں سے شدید فضائی آلودگی کا سامنا کر رہا ہے۔

Another major embarrassment for India as a host nation

World No.2 Dane Anders Antonsen has revealed he pulled out of the Indian Open due to severe pollution in Delhi, saying the city is “not fit to host an international badminton event.” He even accepted a $5,000 fine.
A day… pic.twitter.com/SnxU2EyqkU

— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) January 14, 2026

ہر سال موسم سرما میں گاڑیوں کے دھویں، گردوغبار اور فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث فضائی معیار مزید خراب ہو جاتا ہے۔

شہر اکثر گہرے اسموگ کی لپیٹ میں آ جاتا ہے، جسے ماہرین صحت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انڈیا اوپن اس مرتبہ اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہا ہے، جسےبیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا نےحالیہ برسوں میں اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنیوالے ڈی جادھو انڈور اسٹیڈیم سے منتقل کیا تھا۔

اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں اگست میں ہونے والی بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی بھی طے ہے۔

اینٹونسن نے مزید لکھا کہ امید ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران گرمیوں میں حالات بہتر ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

’تاہم، اس فیصلے کے نتیجے میں بی ڈبلیو ایف نے ایک بار پھر مجھ پر 5 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔‘

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کے پلیئر کمٹمنٹ قوانین کے مطابق، ورلڈ ٹور لیول 1 سے 3 کے کسی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے والے اعلیٰ درجے کے کھلاڑی پر معیاری دستبرداری فیس کے علاوہ 5 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی ڈالر اندرا گاندھی انڈیا انڈیا اوپن ٹورنامنٹ انسٹاگرام ایئر کوالٹی انڈیکس اینڈرز اینٹونسن بیڈمنٹن بیڈمنٹن ایسوسی ایشن بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن جرمانہ دہلی فضائی آلودگی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی ڈالر اندرا گاندھی انڈیا انسٹاگرام ایئر کوالٹی انڈیکس اینڈرز اینٹونسن بیڈمنٹن بیڈمنٹن ایسوسی ایشن دہلی فضائی ا لودگی فضائی آلودگی

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی