فائل فوٹو

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پشاور ہائیکورٹ کے 4 ججوں کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل جج انعام اللّٰہ خان اور ایڈیشنل جسٹس فرح جمشید کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل جج ثابت اللّٰہ اور ایڈشنل جج اورنگزیب کی مدت میں  بھی 6 ماہ کی توسیع کی گئی۔

پاکستان جوڈیشل کمیشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

26ویں آئینی ترمیم کے بعد نوتشکیل شدہ جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ایڈیشنل جج صادق علی اور جسٹس مدثر امیر کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔

ایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی اور ایڈشنل جج جسٹس عبدالفیاض کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔

ایڈیشنل جج جسٹس صلاح الدین، ایڈیشنل جج قاضی جواد احسان اللّٰہ کو بھی مستقل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی شریک نہیں ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن ایڈیشنل جج کی منظوری

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق