جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کر نے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاورہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا جس میں موجود ارکان نے متفقہ طور پر 6 ججوں کو مستقل اور 4ججوں کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی۔  اس کے علاوہ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض اور جسٹس فرح جمشید کی مستقلی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل جج جسٹس انعام اللہ خان، ایڈیشنل جج جسٹس فرح جمشید، ایڈیشنل جج جسٹس ثابت اللہ اور ایڈیشنل جج جسٹس اورنگزیب کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل جج جسٹس صادق علی، ایڈیشنل جج جسٹس مدثر امیر، ایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی اور ایڈیشنل جج جسٹس عبدالفیاض کو مستقل جج بنانےکی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل جج جسٹس اصلاح الدین اور ایڈیشنل جج جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو بھی مستقل جج بنانےکی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان بیرسٹرعلی ظفر اور بیرسٹر گوہر شریک نہیں ہوئے جب کہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی بھی اجلاس میں نہیں آئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایڈیشنل جج جسٹس جوڈیشل کمیشن کی منظوری دی کو مستقل

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق