یہ اڈیالہ جیل ہے، زمان پارک یا پاکپتن کا پیر خانہ نہیں ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
وزیر اطلاعا ت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ اڈیالہ جیل ہے، زمان پارک یا پاکپتن کا پیر خانہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پولیس ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے، یہ لوگ خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اڈیالہ جیل ہے، زمان پارک یا پاکپتن کا پیر خانہ نہیں، جہاں ہر ہفتے بمہ اہل و عیال چند کرائے کے لوگوں کے ساتھ تماشا لگایا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ان کی پارٹی کا کوئی عہدے دار نہیں پہنچتا، پولیس تب ہی حرکت میں آتی ہے جب قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ آپ پولیس کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کریں تو کیا پولیس آپ کا منہ دیکھتی رہے گی؟ اگر آپ کے لیڈر کی خاطر لوگ باہر نہیں نکلتے تو اس میں مریم نواز کیا قصور؟
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آئین کی حکمرانی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جیسے کارڈ کھیلنا بند کریں، جس نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے وہ کٹہرے میں کھڑا ہوگا، چاہیے کوئی بھی ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔