صدر آصف زرداری، شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
منامہ:(ویب ڈیسک) منامہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا اور پاکستان و بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قصر القضیبیہ آمد پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشیخ عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ من الدرجہ الاول عطا کیا گیا۔ یہ اعزاز دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور صدرِ مملکت کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
صدرِ مملکت اور شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو پاک بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار دیا۔
ملاقات کے دوران عالمی و علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور اتحاد، تحمل اور باہمی مشاورت پر زور دیا گیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے، اور انہوں نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ سولہ ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر حکومتِ بحرین کا شکریہ ادا کیا۔
کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک بحرین دوستی کی علامت قرار دیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے صدر آصف علی زرداری کے دورے کو دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل قرار دیا اور بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدر ا صف علی زرداری شاہ حمد بن عیسی دوطرفہ تعلقات ا ل خلیفہ کیا گیا
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان