راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 8 فروی کی احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ اپوزیشن اتحاد کی ہے۔

علیمہ خان نے اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے کہا بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کی آزادی کے لیے پرامن احتجاج کا کہا تھا، آپ کی آزادی کے لیے آواز اٹھانے پر ہمیں ہی جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، بانی نے کبھی نہیں کہا میرے لیے باہر نکلو، اگر عدالتوں سے انصاف مل رہا ہوتا تو ہماری حالت یہ نہ ہوتی، اڈیالہ جیل کے باہر قرآن خوانی کو بھی جرم بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طریقے سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، گزشتہ رات ہم جب گھر واپس روانہ ہوئے تو روات تھانے کے ایس او نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا، پولیس نے گزشتہ رات ہمارے لوگوں کی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہماری تین خواتین کارکنان کو پولیس نے کل گرفتار کیا، 8 سے زائد گاڑیاں کل پولیس اٹھا کر لے گئی، 5 لاکھ روپے ہر کارکن سے تاوان مانگا جا رہا ہے، تھانہ روات کے ایس ایچ او کے خلاف کون اب درخواست دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے گاڑیاں چھڑوانے کے لیے پولیس کو پیسے دیے ہیں، ہم عدلیہ کو آزاد کرنے نکلے تھے لیکن ہمیں ہی جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔

عمران خان کی بہن نے بتایا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کے لیے کچھ کتابیں عدالت کو دی ہیں، عدالت کا شکریہ وہ ہماری کتابیں جیل میں پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کی کال ہمارے الائنس کی ہے عمران خان کی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو اسٹریٹ موومنٹ کی ہدایت کی ہے۔

 

علیمہ خان کیس پر 6 گواہاں پر جرح کرلی، وکیل فیصل ملک

علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ آج علیمہ خان کے کیس میں 6 گواہان پر جرح کرلی ہے، ایک گواہ نے سوشل میڈیا سے ویڈیوز ڈاون لوڈ کی ہیں، سوشل میڈیا سے ڈاون لوڈ ویڈیوز میں احتجاج کا کہیں ذکر نہیں ہے، ویڈیوز سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا گیا یہ کس سورس سے لی گئیں۔

فیصل ملک نے بتایا کہ کوئی قابل اعتراض بات سامنے نہیں آئی، پراسیکیوشن جرح کے دوران بے جا مداخلت کرتی رہی، کوئی مواد ابھی تک سامنے نہیں آیا جس میں علیمہ خان پر الزامات ثابت ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام گواہان کا تعلق پولیس سے ہے، پنجاب پولیس اس وقت حکومت پنجاب کے ماتحت ہے۔

علیمہ خان کیس کی سماعت

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف دائر 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے استغاثہ کے 6گواہان پر جرح مکمل کی اور سماعت کل (جمعرات) تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر تھانہ صادق آباد کا روزنامچہ عدالتی تحویل میں لے لیا گیا اور استغاثہ کے مزید 11 گواہان کو جرح کے لیے جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اڈیالہ جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ علی شاہ کو بھی دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی علیمہ خان نے کہا کہ فیصل ملک کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار