پنجاب اسمبلی مبینہ بھرتیاں کیس، پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث پنجاب اسمبلی مبینہ غیر قانونی بھرتیاں کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی، ڈیوٹی جج نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دریں اثناء ہائیکورٹ میںگجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے نیب ریفرنس کیس کی سماعت، جسٹس امجد رفیق اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کے شریک ملزم عرفان کی گاڑی کی سپرداری کی درخواست پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل وارث جنجوعہ نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے کہا کہ گاڑی شریک ملزم سے ریکور ہوئی تھی،جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو واپس نہیں کیا جا سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں