افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے واضح اور ٹھوس دستاویزی شواہد موجود ہیں، یہ شواہد صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس موجود ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ بطور سابق وزیراعلیٰ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان کی سرزمین سے پاکستان، بالخصوص خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمیاں افغان حکومت اور تحریکِ طالبان افغانستان کے علم میں ہیں اور ان کی سرپرستی اور حمایت سے ہو رہی ہیں، خیبرپختونخوا میں پیش آنے والے دہشتگردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری براہِ راست ملوث پائے گئے جبکہ کئی دہشتگرد کارروائیوں کے دوران افغان شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان شواہد کو نظرانداز کرنا حقائق سے آنکھیں بند کرنے کے مترادف ہے کیونکہ دہشتگردی کے نیٹ ورکس سرحد پار محفوظ پناہ گاہوں سے منظم انداز میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ریاست کو اس دعوے کے حق میں ٹھوس شواہد پیش کرنے چاہئیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور کے حالیہ بیان کو اسی تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور دہشتگردی کے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔