سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، اس پر پہلا حق سندھ کا ہی ہونا چاہیئے، کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ ایک طرف سوئی سدرن کمپنی عوام کو گیس کی نارمل فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے تو دوسری طرف گیس کی بندش اور لوڈشیڈنگ کے باوجود گیس کے بل ہزاروں میں جاری کئے جارہے ہیں جوکہ ظلم و ناانصافیوں کے مارے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ گیس کی بندش، لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم پریشر کی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ ملک کی ستر فیصد گیس پیدا کرتا ہے تو اس پر پہلا حق سندھ کا ہی ہونا چاہیئے، آئین کے آرٹیکل 157 کی شق نمبر 2 میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ جو گیس اور بجلی کسی ایک صوبے میں پیدا ہوتی ہے اس پر سب سے پہلا حق اس صوبے کا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کو اس سنگین مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ سخت سردی کے موسم میں گیس کا بدترین بحران ہے، واقعی چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں، بعض علاقوں میں مکمل طور پر گیس بند ہے، بعض علاقوں میں لو پریشر اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں، ایک طرف سوئی سدرن کمپنی عوام کو گیس کی نارمل فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے تو دوسری طرف گیس کی بندش اور لوڈشیڈنگ کے باوجود گیس کے بل ہزاروں میں جاری کئے جارہے ہیں جوکہ ظلم و ناانصافیوں کے مارے عوام کے ساتھ ظلم ہے، یہی حال بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے حالات پہلے ہی خراب ہیں اور بنیادی سہولتیں جو حکومت کی ذمہ داری ہے وہ فراہم نہیں کر رہی، جب آپ ٹیکس لیتے ہیں تو سہولیات فراہم کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے، 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبہ کے عوام اذیت کا شکار چولوہے ٹھنڈے اندھیروں کا راج ہے، اس وقت صوبہ سندھ کی 50 فیصد گھروں میں گیس کی سہولت نہیں ہے، 44 فیصد گھرانے لکڑیاں جلاکر اپنا چولہا جلاتے ہیں مگر یہاں سے نکلنے والی گیس راولپنڈی تک پہنچ جاتی ہے، دوسرے صوبے میں یہاں کی گیس و بجلی سے کارخانے چلائے جارہے ہیں، اسلام آباد کی ناانصافی پر مبنی پالیسیوں سے عوام کے اندر تشویش اور محرومیوں میں اضافہ ایک فطری عمل ہے، ساری مراعات و سہولیات اشرافیہ کے لیے ہیں اور ملک کے سارے وسائل ان کی عیاشیوں میں جھونکے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی ملک میں جاری ظالمانہ نظام کے خاتمے اور عدل کے قیام کے لیے بدل دو نظام کو تحریک چلارہی ہے، عوام نظام و قیادت کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی جارہے ہیں گیس کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم