City 42:
2026-07-24@03:29:58 GMT

آٹھ فروری کی کال ہمارے الائنس کی ہے، بانی کی نہیں; علیمہ خان

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک : علیمہ خان نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کی کال ہمارے الائنس کی ہے،  بانی کی نہیں ہے۔ بانی نے سہیل آفریدی کو سٹریٹ مومنٹ کی ہدایت کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی ملک میں رول آف چاہتے ہیں، بانی نے کبھی نہیں کہا میرے لئے باہر نکلو۔

 علیمہ خان نے یہ باتیں آج انسداد دہشتگردی عدالت میں اپنے خالف مقدمہ کی سماعت کے بعد اپنے وکیل کے ساتھ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہیں۔  علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا،  میں نے عدالت سے کہا کہ بانی نے عدلیہ کی آزادی کیلئے پرامن احتجاج کا کہا تھا۔ عدالت سے کہا کہ آپ کی آزادی کیلئے آواز اٹھانے پر ہمیں ہی جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔علیمہ خان نے کہا، اگر عدالتوں سے انصاف مل رہا ہوتا تو ہماری حالت یہ نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا، اڈیالہ جیل کے باہر قرآن خوانی کو بھی جرم بنایا جارہا ہے۔گزشتہ رات ہم جب گھر واپس روانہ ہوئے تو روات تھانے کے ایس او نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا۔ ہماری تین خواتین کارکنان کو پولیس نے کل گرفتار کیا۔پولیس نے گزشتہ رات ہمارے لوگوں کی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔آٹھ سے زائد گاڑیاں کل پولیس اٹھا کے لے گئی۔ہمارے لوگوں نے گاڑیاں چھڑوانے کیلئے پولیس کو پیسے دئیے ہیں۔ علیمہ خان نے الزام لگایا کہ پانچ لاکھ روپے ہر کارکن سے تاوان مانگا جارہا ہے۔تھانہ روات کے ایس ایچ او کے خلاف کون اب درخواست دے گا۔ایس ایچ او روات زاہد ظہور نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا۔
علیمہ خان نے مزید کہا ، بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طریقے سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ہم نے بانی کیلئے کچھ کتابیں عدالت کو دی ہیں۔عدالت کا شکریہ وہ ہماری کتابیں جیل میں پہنچاتے ہیں۔

 سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد

 علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے اس موقع پر میڈیا سے گرفتگو کرتے ہوئے کہا، آج علیمہ خان کے کیس میں چھ گواہان پر جرح کرلی ہے۔سوشل میڈیا سے ڈاون لوڈ  کی گئی وڈیوز میں احتجاج کا کہیں ذکر نہیں۔ایک گواہ نے سوشل میڈیا سے وڈیوز ڈاون لوڈ کی ہیں۔وڈیوز سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا گیا  کہ یہ  کس سورس سے لی گئیں۔کوئی قابل اعتراض بات سامنے نہیں آئی۔

 علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آج علیمہ خان کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن جرح کے دوران بے جا مداخلت کرتی رہی۔کوئی مواد ابھی تک سامنے نہیں آیا جس میں علیمہ خان پر الزامات ثابت ہوں۔ تمام گواہوں کا تعلق پولیس سے ہے۔ پنجاب پولیس اس وقت پنجاب حکومت کے ماتحت ہے۔

ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علیمہ خان کے علیمہ خان نے ہمارے لوگوں میڈیا سے

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار