ارچنا پورن سنگھ میں نایاب اعصابی مرض کی تصدیق، معمولی چوٹ مستقل درد میں بدل گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ٹی وی کی مقبول شخصیت ارچنا پورن سنگھ کی صحت سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک نایاب طبی بیماری کمپلیکس ریجنل پین سنڈروم (CRPS) میں مبتلا ہیں۔
یہ ایسا مرض ہے جو عام طور پر کسی چوٹ کے بعد لاحق ہوتا ہے اور متاثرہ شخص کو طویل اور شدید اعصابی درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ارچنا پورن سنگھ کی بیماری کا انکشاف ان کے بیٹے آیوشمان سیٹھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔
View this post on Instagramآیوشمان کے مطابق یہ بیماری 2025 میں فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ کی شوٹنگ کے دوران ارچنا کی کلائی میں لگنے والی چوٹ کے بعد سامنے آئی، جس کے اثرات وقت کے ساتھ بڑھتے چلے گئے اور اب ان کا ہاتھ مستقل طور پر متاثر ہوچکا ہے۔
آیوشمان نے یہ بھی بتایا کہ شدید درد اور جسمانی مشکلات کے باوجود ارچنا پورن سنگھ نے اپنے کام سے کنارہ نہیں کیا۔ وہ نہ صرف فلموں اور ویب سیریز میں متحرک رہیں بلکہ 60 برس کی عمر میں اپنا یوٹیوب چینل بھی لانچ کیا، جو ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کمپلیکس ریجنل پین سنڈروم ایک دائمی اعصابی درد کی بیماری ہے، جس میں کسی زخم یا چوٹ کے بعد درد غیر معمولی طور پر شدید ہو جاتا ہے اور اکثر زخم بھر جانے کے باوجود برقرار رہتا ہے۔ اس مرض میں اعصابی نظام درد کے سگنلز کو درست انداز میں کنٹرول نہیں کر پاتا، جس کے نتیجے میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی مسلسل اور بڑھا چڑھا کر درد کے پیغامات بھیجتی رہتی ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ CRPS میں درد عموماً جلنے یا چبھنے جیسا محسوس ہوتا ہے، جبکہ ہلکی سی چوٹ، لمس یا درجہ حرارت میں معمولی تبدیلی بھی ناقابلِ برداشت تکلیف پیدا کرسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ عضو میں سوجن، جلد کے رنگ میں تبدیلی، غیر معمولی پسینہ آنا، اکڑن اور کمزوری جیسی علامات بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق اگرچہ یہ بیماری جان لیوا نہیں ہوتی، تاہم یہ مریض کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ ڈاکٹروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ CRPS کے بارے میں آگاہی بے حد ضروری ہے تاکہ مریض بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارچنا پورن سنگھ
پڑھیں:
جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی محکمہ صحت کی تشویش میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے ’نشتر اسپتال‘ میں اب تک منکی پاکس کے 4 مریضوں کی باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسپتال اور گردونواح میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کی تعداد اور آبائی علاقےنشتر اسپتال انتظامیہ کے مطابق حال ہی میں ایک اور مشتبہ مریض کو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر خصوصی آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، 9 اموات کی تصدیق
اس نئے کیس کے بعد وارڈ میں زیرِ علاج اور کڑی نگرانی میں رکھے گئے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ جن مریضوں میں ’منکی پاکس‘ کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بالخصوص ملتان، مظفرگڑھ اور وہاڑی سے ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے اقدامات اور ٹیسٹنگاسپتال کے وبائی امراض کے ماہرین اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے تصدیق شدہ مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ان کی جلد صحت یابی ممکن ہو سکے۔
دوسری جانب، نئے آنے والے مشتبہ مریض کے خون اور زخموں کے نمونے (سیمپلز) حتمی جانچ اور تصدیق کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ اگلے چند روز میں موصول ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ صحت کی نگرانی اور احتیاطی تدابیر کی اپیلمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے عوام الناس کو وبائی مرض سے بچنے کے لیے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں منکی پاکس: بیوی کے بعد شوہر بھی لپیٹ میں آگیا
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق خطے میں صورتحال کی مسلسل اور سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور اس موذی بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی سطح پر تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتیاطی تدابیر اسپتال اقدامات ٹیسٹنگ جنوبی پنجاب خون زخموں لیبارٹری محکمہ صحت منکی پاکس نگرانی۔ نمونے